ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمار وشواس کی حمایت میں دگ وجے: کہا، کجریوال خالصتان حامی علاحدگی پسندوں کیخلاف بیان جاری کریں

کمار وشواس کی حمایت میں دگ وجے: کہا، کجریوال خالصتان حامی علاحدگی پسندوں کیخلاف بیان جاری کریں

Mon, 21 Feb 2022 11:54:27    S.O. News Service

بھوپال، 21؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ، کمار وشواس کی حمایت میں آگئے ہیں - انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال سے خالصتان تحریک کے خلاف بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

غور طلب ہے کہ کمار وشواس نے کجریوال پر پنجاب میں اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران علاحدگی پسندوں کی حمایت کا الزام لگایا تھا- کجریوال نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے- کمار وشواس نے دعویٰ کیا تھا کہ اروند کجریوال پنجاب کا وزیر اعلیٰ یا خالصتان کا وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں -

کمار وشواس نے الزام لگایا تھا کہ کجریوال نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ وہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ یا خالصتان کا وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں -دگ وجے سنگھ نے ہفتہ کی رات اس سلسلے میں ٹویٹ کیا- اس میں کہا گیا ہے کہ کمار وشواس نے کجریوال سے بہت سادہ مطالبہ کیا ہے-

کجریوال کو خالصتان کے خلاف بیان جاری کرنا چاہیے، اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے-دگ وجے سنگھ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مودی جی اور کجریوال جی میں بہت زیادہ مماثلت ہے، کام کم اور پروموشن زیادہ - مودی-کجریوال دونوں ہی ٹیکس دہندوں کا پیسہ انتخابی مہم پر زیادہ،اورعوامی بہبود پرکم خرچ کررہے ہیں -

خیال رہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مبینہ خطروں کے پیش نظرمرکز نے ہفتہ کو وشواس کو 'Y' زمرہ کی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا-


Share: